عائزہ خان کا موت سے متعلق بیان

October 19, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا موت سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

عائزہ خان کے انٹرویو سے لیا گیا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میںاُنہیں موت جیسے حساس موضوع سے متعلق معروف سینئر اداکارہ و میزبان ریما خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عائزہ خان بطور مہمان ایک شو میں مدعو ہیں اور اس دوران ریما خان کے سوالات کا جواب دے رہی ہیں۔


موت سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں موت سے بالکل ڈر نہیں لگتا ہے، کبھی بھی نہیں، مگر اُنہیں دوسروں کے چلے جانے سے بہت ڈر لگتا ہے۔‘

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’اُنہیںاپنے ارد گرد کے لوگوں کو کچھ ہو جانے سے یا چلے جانے سے بہت ڈر لگتا ہے، اپنی موت یا خود کو کچھ ہو جانے سے اُنہیں کبھی ڈر محسوس نہیں ہوا ہے۔‘