• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے روپ میں ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’یاریاں‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی ہردلعزیز  اداکارہ عائزہ خان پر ہر روپ جچتا ہے، مداحوں سے بے پناہ محبت کرنے والی عائزہ خان بھی اپنا نیا لُک مداحوں سے شیئر کیے بنا نہ رہ سکیں  جس کے بعد ان کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

عائزہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک موشن پکچر شیئر کی ہے جس میں اُن کے مداحوں کو پہلی نظر میں عائزہ خان کو پہچاننے میں  دشواری کا سامنا ہوا۔

عائزہ خان کی اس موشن پکچر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے گرے بالوں کی وِگ لگائی ہوئی ہے اور ساتھ  ہی لیدَر جیکٹ پہنی ہوئی ہے ۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں انگریزی نظم بھی لکھی۔


عائزہ خان کی جانب سے رنگوں سے متعلق لکھی جانے والی اس نظم کا اردو میں مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’یہ سیاہ اور سفید دنیا نہیں ہے، زندہ رہنے کےلیے رنگوں کو پھیلنا چاہیے اور میرا ماننا ہے کہ شاید آج ہم سب کو گرے رنگ کی خوبصورتی کی تعریف کرنی چاہیے۔‘

انسٹا گرام پر 10.2 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کی اس انسٹا پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔

عائزہ خان کی اس مختصر سی ویڈیو پر اُن کے مداح خوشگوار حیرانی کا اظہار سمیت اُن کے اس نئے لُک کی خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید