’پی سی بی کو اچھا فوٹوگرافر مل گیا، مجھے اب چلے جانا چاہیے‘

October 20, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک کامیاب بیٹسمین کے ساتھ ساتھ فوٹو گرافر بھی بن گئے ہیں۔

قومی کپتان گراؤنڈ میں کیمرے سے ساتھی کرکٹرز کی تصویریں کھینچتے رہے۔

پی سی بی نے بابر اعظم کی کیمرے کے ساتھ بابر اعظم کی تصاویر جاری کیں اور ساتھ لکھا کہ ’اسکیپر کیمرے سے تصاویر بناتے ہوئے۔‘

بعد ازاں پی سی بی نے کپتان بابر اعظم کی جانب سے لی گئی تصاویر کو شیئر کیا اور شائقین سے بابر کی فوٹوگرافی کی صلاحیتوں کو ریٹ کرنے کا کہا۔

ان تصاویر پر بابر کے مداحوں نے تو ردعمل دیا ہی لیکن ساتھ ہی پی سی بی کے کمیونیکیشن مینجر ابراہیم نے ان تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو مجھ سے بہتر فوٹوگرافر مل گیا ہے اب مجھے اپنی نوکری چھوڑ دینی چاہیے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑے ٹاکرے سے پہلے پاکستان ٹیم کی دبئی میں تیاریاں جاری ہیں۔

قومی ٹیم آج ابوظبی میں جنوبی افریقہ کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلے گی جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔