پاکستانی حدود میں افغان شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہے، لیویز حکام

October 20, 2021

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں باب دوستی سرحد پر افغان شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہے، افغان شہری باب دوستی کے راستے افغانستان جانے پر اصرار کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق افغان حدود میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد جمع ہے، باب دوستی پر موجودہ صورتحال کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور افغان حکام سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں کے پاس کھانے پینے اور سردی سے بچاؤ کا سامان موجود نہیں ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ سرحد کی دونوں جانب خواتین، بچے اور بیمار افراد موجود ہیں۔