دمشق: بس کو 2 دھماکوں سے اڑا دیا گیا، 13 افراد ہلاک

October 20, 2021

شام کے دارالحکومت دمشق میں 2 بم دھماکوں کے ذریعے بس کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں بس میں سوار 13 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کر کے فوجیوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس جب پل کے نیچے پہنچی تو اسے دہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں سے اڑا دیا۔

دھماکوں کے نتیجے میں بس جل کر مکمل خاکستر ہو گئی۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی جان بچانے کے لیے انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔