فیس بک پر برطانیہ میں 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ

October 20, 2021

برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHY کی خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔

کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جف پلیٹ فارم کی خریداری سے متعلق تحقیقات میں درکار معلومات دینے سے انکار کرنے پر فیس بک پر جرمانہ لگایا گیا۔

جرمانہ لگا کر فیس بک کو خبردار کیا گیا ہے کہ کوئی کمپنی قانون سے بالاتر نہیں۔

دوسری جانب فیس بک نے برطانوی کمپیٹیشن واچ ڈاگ کی جانب سے عائد جرمانے کی شدید مذمت کی ہے۔