غریب طبقے کو مہنگائی کے بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملیکہ بخاری

October 20, 2021

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں غریب طبقے کو اس بحران سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہمہنگائی عالمی مسئلہ ہے، پوری دنیا کو اس چیلنج کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کنٹرول کرنے کی پالیسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کنٹرول کی گئی جو غلط اقدام تھا، ہم یہ نہیں کرنا چاہتے کہ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کنٹرول کریں اور پھر آنے والی حکومت جانے۔

ساتھ میں انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک صرف اقتدار کے حصول کے لیے ہے۔