ایشیائی ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈیجیٹلائزیشن سے فائدہ اٹھائے، مجید عزیز

October 21, 2021

کراچی(اے پی پی)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی)کے سابق صدر مجید عزیز نے ایشیائی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر زور دیا ہے کہ وہ لازمی طور پر ڈیجیٹلائزیشن کو اختیار کریں تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاکر انڈسٹری کو فروغ دیا جاسکے تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان شعبوں میں دیگر شعبوں کے مقابلے میں ڈیجیٹلائزیشن کا مجموعی طور پر رجحان کم ہے جس کی کئی وجوہات ہیں بالخصوص انڈسٹری میں ڈیجیٹل ٹولز کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے جبکہ سازگار کاروباری ماحول کی عدم موجودگی بھی اس تبدیلی کو صرف چند شعبوں تک محدود کررہی ہے۔ بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل ایمپلائرز ایشیا پیسفک ریجن کی جانب سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن(آئی ایل او)ریجنل آفس بینکاک میں منعقدہ آئی ایل او سہہ فریقی علاقائی ورچوئل اجلاس برائے ایشیا، پیسفک ریجن میں گارمنٹس اور ٹیکسٹائل سیکٹرزکے استحکام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔