بھارتی وفد کی افغانستان کے ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقات، امداد کی پیشکش

October 21, 2021

اسلام اسلام آباد(محمد صالح ظافر) بھارتی وفد نے افغانستان کے ڈپٹی وزیر اعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی،ملاقات میں انسانی بنیادوں پر افغانستان کے لیئے امداد کی پیشکش کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ امداد کی پیشکش اس سے قبل بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری انچارج آف افغاستان فائل جے پی سنگھ نے ماسکو میں کی۔ امداد کی پیشکش ایک مرتبہ پھر طالبان کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں کئی گئی۔ سنگھ نے اس سے قبل پاکستان میں خدمات سرانجام دی ہیں ان کے ہمراہ ایم ای اے جوائنٹ سیکریٹرہی (یوریشیا) آڈرش سویکا تھے۔ امداد کی اطلاع افغان رہنما زبیح اللہ مجاہد کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کی گئی پیغام میں کہا گیا کہ بھارت افغانستان کو انسانی ہمدردی کے تحت امداد دینا چاہتا ہے مزید یہ کہا گیا کہ دونوں اطراف سے ایک دوسرے کا موقف غور سے سنا پھر سیاسی اور سفارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا۔