احد رضا میر نے پانی کے عالمی بحران پر آواز اٹھادی

October 21, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے پانی کے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحران پر سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی ہے۔

احد رضا میر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس مسئلے سے متعلق عوام کی رائے جاننے کے لیے پول شیئر کیا جس میں انہوں نے دو اہم سوال اٹھائے ہیں۔

اپنی پہلی انسٹا اسٹوری میں احد رضا میر نے پوچھا کہ ’دنیا کے ہر 10میں سے 1شخص کے پاس صاف پانی نہیں ہے۔‘

جواب کے لیے اداکار نے دو آپشن دیئے ’ ہاں ‘ یا ’ ناں ‘۔

اپنی دوسری انسٹا اسٹوری میں انہوں نے پوچھا کہ ’ترقی پذیر ممالک میں خواتین کومجموعی طور پر 3 اشاریہ 7میل چل کر پانی لینے جانا پڑتا ہے۔‘

احد رضامیر نے اپنی آخری اسٹوری میں خطرناک اعداد و شمار بتاتے ہوئے لکھا کہ ’آج تقریباََ 2.2 ملین لوگوں کے پاس پینے کے لیے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اور 4.2 ملین لوگوں کے پاس نکاسی آب کا انتظام کرنے کے لیے محفوظ ذرائع نہیں ہیں۔‘