میگھن مارکل نے امریکی کانگریس کو خط کیوں لکھا؟

October 21, 2021

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکی کانگریس کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہریوں کو تنخواہ کے ساتھ خاندانی چھٹی(paid Family Leave) فراہم کرے۔

میگھن مارکل نے ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میجوریٹی لیڈر چارلس شمر کو خط میںلکھا کہ ’وہ ایک منتخب عہدیدار نہیں ہیں اور نہ ہی سیاستدان ہیں، بہت سے لوگوں کی طرح، ایک مصروف شہری اور ماں ہیں۔‘

میگھن مارکل نے ڈیموکریٹک کانگریس کے رہنماؤں کو بتایا کہ وہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی کی حمایت میں بطور ماں لکھ رہی ہیں کیونکہ پارٹی کے قانون ساز بحث کرتے ہیں کہ یہ شق صدر جو بائیڈن کے وسیع تر سماجی اخراجات میں اضافہ کرے گی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہم جانتے تھے ایسا کرنے سے بہت سے لوگوں کو ہر ایک دن بچوں کی دیکھ بھال ، کام اور طبی دیکھ بھال کے بارے میں ناممکن انتخاب نہیں کرنا پڑے گا۔‘

میگھن مارکل نے لکھا کہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی ہر شہری کا قومی حق ہونا چاہیے۔