• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نمیبیا میچ میں بارش کا خدشہ

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

موسمیاتی ویب سائٹس کے مطابق کولمبو میں 12 بجے کے بعد بارش کا خدشہ ہے۔ دوپہر ایک بجے بارش کا امکان 60 فیصد اور 2 بجے 70 فیصد ہے۔

سہ پہر تین بجے بارش کا امکان بڑھ کر 90 فیصد ہوجائے گا جبکہ 4 بجے کم ہو کر 50 فیصد ہوجائے گا۔

بارش کے باعث میچ ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا۔ ایک پوائنٹ ملنے پر پاکستان ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کر جائے گی۔

پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ کل سنہالیز اسپورٹس کلب میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید