شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ، این سی بی کے زونل ڈائریکٹر نے بیان دے دیا

October 21, 2021

بھارتی اسٹار شاہ رخ خان کے گھر چھاپے سے متعلق بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر نے بیان جاری کیا ہے۔

ڈائریکٹر این سی بی کے مطابق شاہ رخ خان کے گھر پر سرچ آپریشن نہیں کیا گیا، ٹیم شاہ رخ خان کے گھر آریان خان سے متعلق کاغذات لینے گئی تھی۔

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈی ڈی جی اشوک مہتا جائیں نے کہا کہ این سی بی ٹیم کا شاہ رخ خان کے گھر جانا دفتری ضروریات کا حصہ تھا۔

واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔