ستمبر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 16 فیصد اضافہ، رازاق داؤد

October 22, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ستمبر میں برائے راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں 16فیصد کا اضافہ ہوا۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ستمبر 2021 میں 236 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت ستمبر 2020 میں کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 203 ملین ڈالر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توقع رکھتی ہے کہ مختلف شعبوں میں آنے والے مہینوں میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔