• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن صدر کی اہم شعبوں کے ملازمین کو بوسٹر شاٹس لگانے کی ہدایت

سری لنکا کے صدر نے اہم شعبوں کے ملازمین کو کووڈ 19 ویکسین کی بوسٹر شاٹس لگانے کی ہدایت کی ہے۔

لنکن ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر سے فائزر ویکسین کی تیسری ڈوز 10 لاکھ سے زائد ملازمین کو لگائی جائے گی۔

تیسری ڈوز سیکیورٹی اہلکاروں، طبی حکام اور سیاحتی صنعت کے ملازمین کو لگائی جائے گی۔ سری لنکا میں اس وقت 60 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین