روس میں کورونا سے 1000اموات، ایک ہفتہ تعطیل کا اعلان

October 23, 2021

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے صدر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے پر ملک بھر میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے 30اکتوبر سے 7نومبر تک تنخواہوں کے ساتھ ملک ‏بھر میں چھٹیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے عوام سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کروانے پر ‏زور دیا ہے۔ صدر کی جانب سے یہ احکامات ملک میں تیزی سے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر جاری کیے گئے ہیں۔ صرف ‏بدھ کے روز 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں وبا سے ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 34 ہزار نئے ‏کیسز سامنے آئے ہیں۔