کووڈ کا نیا ویرئنٹ ڈیلٹا پلس بچوں کیلئے خطرہ بننے لگا

October 23, 2021

نیویارک /اسلام آباد( جنگ نیوز) کوڈ کا نیا ویرئنٹ ڈیلٹا پلس محققین کے مطابق بچوں کے لئے بھی برابر کا خطرہ ہے۔ گوکہ اس بارے میں تحقیق کا عمل جاری ہے۔ ماہرین نئے ڈیلٹا سب ویرئنٹ اے وائی 4.2کے بارے میں اپنی رائے مرتب کررہے ہیں۔ تاہم دیگر کی رائے میں نیا سب ویرئنٹ زیادہ متعدی اور بچوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ امریکا میں وباء کی اس نئی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہیں، جہاں 2544بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ امریکا، برطانیہ اور چین میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ مریکا میں اگست 2020سے اب تک 57 ہزار بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔