ڈچ کوہ پیما ونکو وان کی سفیرپاکستان سے ملاقات

October 23, 2021

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ سے معروف ڈچ کوہ پیما اور مہم جو ونکو وان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ونکو وان نے کے ٹو کی مہم پر اپنی تحریر کردہ کتاب سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ کو پیش کی۔ ملاقات میں سفیر پاکستان نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایڈونچر ٹور ازم سمیت سیاحت کے فروغ کے لیے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ ونکو وان روجین نے2008ء میں کامیابی کے ساتھ دنیا کی دوسری لیکن چڑھنے میں مشکل ترین پہاڑ کے ٹو کی چوٹی سر کی تھی لیکن چوٹی سے واپسی پر وہ لاپتہ ہو گئے تھے اور تین دن تک ان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا،3دن بعد انہیں زندہ تلاش کرلیا گیا تھا، اس سے قبل ونکو نے1995ء اور2006ء میں بھی کے ٹو پر چڑھنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہے تھے۔