• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای: فجیرہ انڈسٹریل ایریا میں ڈرون حملہ، پیٹرولیم تنصیب میں آگ لگ گئی

اماراتی ریاست فجیرہ کے انڈسٹریل ایریا میں ڈرون حملے کے باعث پیٹرولیم تنصیب میں آگ لگ گئی۔

اماراتی حکام کے مطابق انڈسٹریل ایریا پر ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر حملے کی جگہ پہنچ گئیں۔

اماراتی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈسٹریل ایریا میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

حکام  نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معلومات کے لیے مکمل طور پر سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، افواہوں یا غیر تصدیق شدہ رپورٹس سے گریز کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید