عامر خان کے پٹاخوں کیخلاف اشتہار پر ہندو انتہاپسند برہم

October 23, 2021

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اداکار عامر خان کے نئے ٹیلی وژن اشتہار کے باعث تنازع کھڑا ہوگیا جس کے ساتھ ہی ہندوں میں بے چینی پھیل گئی۔ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ آننت کمار ہیج نے اشتہار بنانے والی کمپنی کو خط لکھ ڈالا۔ انہوں نے کمپنی سے کہا کہ اس طرح کے اشتہار کی وجہ سے ہندوں میں بے چینی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کمپنی مستقبل میں ہندوں کے احساسات کا خیال کرے گی۔ واضح رہے کہ اس اشتہار میں بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ پٹاخے نہیں جلانے چاہیے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندو مذہب کے ماننے والے دیوالی کا تہوار بناتے ہوئے خوب پٹاخے چھوڑتے ہیں۔