تاریخ میں پہلی بار ایک تولہ سونا سوا لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

October 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔ جمعہ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تولہ سوناسوا لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں 8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1793ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ25ہزار600روپے اور دس گرام سونا1201روپے کے اضافے سے 1لاکھ 7ہزار 682روپے ہو گیا۔ ‎