پاکستان اور انڈیا ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلیں گے، سابق آسٹریلوی کھلاڑی

October 23, 2021

کراچی (جنگ نیوز) سابق آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈیا ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلیں گے، ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 24 اکتوبر سے ہورہا ہے اور پہلے ہی دن دو روایتی حریف پاکستان اور انڈیا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ٹی20 ورلڈکپ کا ابھی آغاز ہی ہوا ہے لیکن کرکٹ پنڈتوں نے ابھی سے ہی سیمی فائنل لائن اپ کے حوالے سے پیش گوئیاں شروع کردی ہیں۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ ʼآئی پی ایل کی دولت کے باوجود پاکستان کرکٹ کا بادشاہ بن سکتا ہےکرکٹ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان مسابقت کی کوئی مثال نہیں، آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور لیگ اسپنر بریڈ ہوگ کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیمیں پاکستان اور انڈیا ہوں گی۔ایک یوٹیوب انٹرویو میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کونسی چار ٹیمیں ہوں گی جو ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں؟اس سوال کے جواب میں بریڈ ہوگ کا کہنا تھا کہ ’گروپ ون سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جب کہ گروپ ٹو سے میرے خیال میں پاکستان اور انڈیا۔‘اس کے ساتھ سابق لیگ اسپنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اگر پاکستان افتتاحی میچ میں انڈیا سے ہار جاتا ہے اور اس کے بعد ان کا اگلا میچ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔‘’ میرے خیال میں اگر پاکستان پہلا میچ انڈیا سے ہارجاتا ہے تو میرا نہیں خیال کہ وہ ورلڈکپ اگلے مرحلے میں جائیں گے۔