• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہ سینٹکام ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات کی۔

سعودی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثناء یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے سعودی عرب میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق خمیس مشیط کا شمار سعودی عرب کے بڑے ایئر بیسز میں ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید