قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کااورنج لائن ٹرین کادورہ ، سہولتوں کاجائزہ

October 23, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے 5 رکنی وفد نے چیئرمین شیر علی ارباب کی قیادت میں اورنج لائن میٹر وٹرین ڈیرہ گجراں ڈپو کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ وجیہ اللہ کنڈی، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی مرزا نصیرعنایت،جنرل منیجر (آپریشنز) سید عزیر شاہ اور چینی کنٹریکٹرز نے وفدکا استقبال کیا اور انہیں آپریشن کنٹرول سینٹر کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعدازاں قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے وفد نے سفری سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیرجہانزیب خان کھچی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا مکمل ہونے والاٹرانسپورٹ سیکٹر کا پہلا منصوبہ اور پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ ہے۔ ۔جہانزیب خان کھچی نے وفد کو بتایا کہ لاہوراورنج لائن میٹروٹرین کے مسافروں کی تعداد میں اضافے اور سبسڈی کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔بزرگ شہریوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر ی سہولت فراہم کی جائے گی۔اسی طرحطالب علموں کیلئے سٹوڈنٹ کارڈ، سرکاری ملازمین کے لئے گورنمنٹ ایمپلائی کارڈ اورملازم پیشہ خواتین کیلئے ورکنگ ویمن کارڈمتعارف کروائے جا ئیں گے ۔