• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار موہن لال کی والدہ 90 برس کی عمر میں چل بسیں

ساؤتھ اور بالی ووڈ فلموں کے معروف اداکار موہن لال کی والدہ شانتا کماری  90 برس کی عمر میں منگل کو کوچین شہر کے علاقے ایرنا کولم میں واقع اپنے گھر پر چل بسیں۔ 

موہن لال کے قریبی دوست اور ملیالم سنیما کے سپر اسٹار محمد کٹی پناپرامبل اسماعیل المعروف مموٹی تعزیت کےلیے ان کے گھر گئے۔ 

دریں اثنا ساؤتھ اور بالی ووڈ میں موجود موہن لعل کے دوستوں کی جانب سے انھیں اظہار ہمدردی اور تعزیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

والدہ کی موت کے وقت دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ موہن لعل ایک فلم کی شوٹنگ میں شریک تھے۔ 

واضح رہے کہ موہن لعل کی والدہ کا تعلق ایلانتھور پتھنامیتھیٹا سے لیکن وہ اپنے  آنجہانی شوہر جو کہ کیرالہ حکومت کے سیکریٹری قانون تھے، کی وجہ سے تھروناتھم پورم منتقل ہوگئی تھیں۔ 

وہ گزشتہ دس برس سے بیمار اور بستر پر تھیں، موہن لال انھیں علاج کے لیے کوچین لائے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید