میمونہ ویلفیئر مستحقین کے علاج معالجے کیلئے کام کررہا ہے، فرزانہ ملک

October 23, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تفہیم القرآن اکیڈیمی کی ڈائریکٹر اورمیمونہ ویلفیئر ٹرسٹ کی سربراہ فرزانہ ملک نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ٹرسٹ کے قائم کردہ سہولت مرکز کا معائنہ کیا اس مرکز میں ہسپتال آنے جانے والے ضرورت مند مریضوں کو وہیل چیئرز اور پیشنٹ ٹرالی کی سہولت فی سبیل اللہ مہیا کی جاتی ہے مرکز ہسپتال انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق گذشتہ تین ماہ سے کام کر رہا ہے مرکز میں 8 عدد وہیل چیئرز اور دو عدد پیشنٹ ٹرالی چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں اس موقع پرسول ہسپتال کے ایم ایس ٹرسٹ کی منتظمہ ماریہ صباحت ملک بھی موجود تھی۔ ملاقات میں مرکز کو مزید موثر فعال اور وسیع کرنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر جاوید نے سہولت مرکز کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ میمونہ ٹرسٹ مستحق مریضوں کے علاج معالجے میں سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات کرے گا قبل ازیں انہوں نےہرنائی میں حالیہ زلزلہ کے متاثرین کی بروقت امداد پر میمونہ ٹرسٹ کوئٹہ کی ٹیم کے اقدامات کو سراہاجبکہ ٹرسٹ کی جانب سے بیس عدد مزید خیمے روانہ کیے میمونہ ویلفیئر ٹرسٹ نے علی ٹاؤن نزد مدینہ مسجد ہزارہ ٹاون میں فری ڈسپنسری کا تعمیراتی کام شروع کردیا ہے ڈسپنسری سے متصل بچے بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے تفہیم القران اکیڈیمی کی برانچ بھی کھولی جاے گی فرزانہ ملک نے کہا کہ میمونہ ویلفیئر ملک بھر میں مستحق افراد کے علاج معالجے اور خواتین کو معاشی خود کفالت کے لے کام کررہا ہے تھر اور ڈیرہ غازیخان میں پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل کرچکا ہے ٹرسٹ کا مرکزی آفس راولپنڈی میں قائم ہے۔