معلومات عامہ

October 23, 2021

سوال نمبر 1۔اسلامی سال کے پہلے مہینے کا نام کیا ہے؟

سوال نمبر2۔ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا یوم شہادت کس دن منایا جاتا ہے؟

سوال نمبر3۔لیاقت علی خان کو جس جگہ شہید کیا گیا اسے لیاقت باغ کہا جاتا ہے، ان کی شہادت سے پہلے اس جگہ کو کس نام سے پکارا جاتا تھا؟

سوال نمبر4۔ پاکستان کے پہلے صدر کا کیا نام ہے؟

سوال نمبر 5۔ جھیل سیف الملوک کہاں واقع ہے؟

سوال نمبر 6۔ شہنشاہ جہانگیر کا مقبرہ پاکستان کے کس شہر میں واقع ہے؟

سوال نمبر 7۔دنیا کے سب سے بڑے سمندرکا کیا نام ہے؟

سوال نمبر 8۔ مغل بادشاہ اکبر پاکستان کے کس شہر میں پیدا ہوا؟

سوال نمبر 9۔ فیصل مسجد کہاں واقع ہے؟

سوال نمبر 10۔ ٹیلی فون کے موجد کا نام بتائیں؟

جوابات:۔1۔محرم الحرام 2۔ 16اکتوبر3۔کمپنی باغ4۔جنرل اسکندر مرزا 5۔ وادی کاغان 6۔ لاہور 7۔ بحرالکاہل 8۔ عمرکوٹ 9۔ اسلام آباد10۔ الیگزینڈر گراہم بیل