شام: سینئر القاعدہ رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

October 23, 2021


شام میں القاعدہ کا سینئر رہنما عبد الحامد المطر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا۔

پینٹا گون کے مطابق القاعدہ کے سینئر رہنما عبد الحامد المطر Abdul Hamid Al-Matar کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل داعش نے جنوبی شام میں امریکا کے زیرِ استعمال بیس کو نشانہ بنایا تھا۔