روس میں کورونا سے ریکارڈ اموات، ایک ہفتے کیلئے ملک بھر میں کام بند کرنے کا فیصلہ

October 23, 2021


روس میں مسلسل پانچویں روز کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات ہوئی ہیں، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 1 ہزار 75 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ ایک ہفتے کے لیے ملک بھر میں کام بند رکھنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس میں اب تک صرف 36 فیصد عوام کی مکمل ویکسینیشن ہوئی ہے۔

دوسری جانب روسی صدر نے نومبر کے شروع میں ملک بھر میں ایک ہفتے کام بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ماسکو میں 28 اکتوبر سے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس جزوی لاک ڈاؤن میں فارمیسی، اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔