قائداعظم ٹرافی: پہلے راؤنڈ کے تینوں میچ ڈرا

October 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں تینوں میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔فیصل آباد میں بلوچستان کے پہلی اننگز کے اسکور 402رنز کے جواب میں سندھ نے324رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں بلوچستان نے تین وکٹ پر127رنز بنائے۔ ملتان میں ہفتے کو چوتھے دن سینٹرل پنجاب نے دوسری اننگز 212رنز چار وکٹ پر ڈکلیئر کردی۔ احمد شہزاد نے دوسری اننگز میں91رنز بنائے۔