• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آبی جارحیت کیخلاف مضبوط حکمت عملی کیلئے خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کی مشاورت سےبھارتی آبی جارحیت کیخلاف مضبوط حکمت عملی کیلئے خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ پاکستان کے آبی وسائل کا دفاع مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔ تکنیکی بنیادوں پر مسائل کے حل کے لیے سفارشات پیش کریگی،انہوں نے مزید بتایا کہ آبی تنازعات اور تکنیکی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماہرین و انجینئرز پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی، جو تکنیکی بنیادوں پر مسائل کے حل کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید