ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں

October 24, 2021

کراچی (این این آئی)فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں۔ثنا فخر نے انسٹاگرام پر اپنی مرحومہ والدہ کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثنا فخر محبت بھری نظروں سے والدہ کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ثنا فخر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اْن کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ موت زندگی کی مخالف نہیں بلکہ زندگی کا ایک حصہ ہے۔اْنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ʼامّاں! میں آپ کو بہت یاد کروں گی۔ʼثنا فخر نے اپنی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دْعا بھی کی۔اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد کی جانب سے اْن کی مرحومہ والدہ کی مغفرت کے لیے دْعا کی جارہی ہے۔