• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینمارک میں کچرے سے چاکلیٹ تیار کرنے کا حیران کن تجربہ

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ڈینمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کی ایک فوڈ انوویشن لیب نے خوراک کے ضائع شدہ اجزاء سے چاکلیٹ جیسی میٹھی غذا تیار کر کے خوراک کی دنیا میں نئی مثال قائم کر دی۔

شیف راسمُس مُنک کی قیادت میں قائم اسپورا لیب میں شیف اور سائنسدان مل کر ایسے غذائی اجزاء تیار کر رہے ہیں جنہیں عام طور پر ضائع کر دیا جاتا ہے۔

ان تجربات میں کوکو کے بغیر تیار کی جانے والی چاکلیٹ کا متبادل بھی شامل ہے جو کہ لیب کی تیار کردہ اسنیپ نامی پروڈکٹ کی تیاری کے بعد بچ جانے والے اجزاء اور دالوں سے بنائی جاتی ہے۔

یہ ڈارک، ملک اور گولڈ 3 اقسام میں دستیاب ہے اور اس میں گری دار میوے اور کیریمل جیسا ذائقہ پایا جاتا ہے۔

فوڈ کری ایٹرز اینڈرز ہُوسا اور کیٹلِن نے اسپورا کا دورہ کیا اور اس کی تیار کردہ مختلف مصنوعات چکھیں۔

ان میں اسنیپ سے بنی ٹرفل بھی شامل تھی، جسے چکھنے والی کیٹلِن نے اسے اصل چاکلیٹ سے مشابہ قرار دیا۔

اسپورا کا مقصد صرف چاکلیٹ کا متبادل بنانا نہیں بلکہ خوراک کے ضیاع کو کم کر کے پائیدار پروٹین اور دیگر غذائی مصنوعات تیار کرنا ہے۔

لیب میں مختلف خوراکوں کے ضائع شدہ اجزاء سے نئی اور مزید قابلِ استعمال غذاؤں میں تبدیل کرنے پر کام جاری ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید