حیدرآباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پر نیب کاچھاپہ، چھٹی کے باوجود عملہ کام کررہا تھا

October 24, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پر نیب کاچھاپہ ‘ہفتہ کو چھٹی کے باوجود اکاؤنٹس آفس میں عملہ کام کررہاتھا ۔نیب کے چھاپے پر بھگڈر مچ گئی ‘میڈیا کے پہنچنے پر نیب حکام کی جانب سے کوریج سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ نیب نے مختلف شکایات پر جاری انکوائریوں کے سلسلے میں ریکارڈ تحویل میں لیاہے ۔اس موقع پر پولیس کی نفری بھی نیب اہلکاروں کے ہمراہ تھی تاہم ایس ایچ او کینٹ سکندر غلام مصطفیٰ نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پر نیب کے چھاپے اورپولیس نفری کی موجودگی سے لاعلمی کااظہار کیاہے۔