میلاد جلوس کے قائدین، بچوں کیلئے تقریب تقسیم انعامات

October 24, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)مرکزی بزم مُحب غُلامان رسو ل کے زیراہتمام جشن میلاد النبی ﷺکے جلوس قائدین، شرکاء اور بچوں کیلئے تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ بانی و سرپرست اعلٰی حاجی محمد سعید قادری نے صدارت کی۔ سجادہ نشین دربار حضرت داوّد جہانیاں و چئیرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان شعیب اکمل قریشی ہاشمی، صدر نعیم اقبال نعیم، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد اور سماجی رہنما ملک شاہد یوسف بھی شامل تھے۔