عمران خان نے بشریٰ بی بی کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

October 24, 2021

وزیراعظم عمران خان نے خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کے ہمراہ مکّہ میں لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عمران خان نے مکّہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

یہ تصاویر عمران خان کی مکّہ مکرمہ میں عُمرے کے سعادت حاصل کرنے کے دوران لی گئیں۔

ایک تصویر میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

عمران خان نے صرف دو گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزير اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تھے، جہاں ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ منورہ نے اُن کا استقبال کیا تھا۔

بعدازاں وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبویﷺ میں نماز بھی ادا کی۔