عدنان صدیقی ’بیسٹ ٹریول پارٹنر ‘ ہیں، یاسر حسین

October 24, 2021

پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا سینئر اداکار عدنان صدیقی کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ بیسٹ ٹریول پارٹنر ہیں۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ عدنان صدیقی، سالگرہ مبارک ہو۔

انہوں نے عدنان صدیقی کے بارے میں لکھا کہ آپ بیسٹ ٹریول پارٹنر ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار عدنان صدیقی کو ان کی 52ویں سالگرہ کے موقع پر بشمول اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے سالگرہ کی مبارکبادی ہے۔