• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے جنوبی سلوان میں 14 فلسطینی عمارتیں خالی کراکر گرانا شروع کردیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل نے جنوبی سلوان میں 14 فلسطینی عمارتیں خالی کرا کر گرانا شروع کر دیں۔ 

مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق سلوان کے محلہ حئی البستان میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی جاری ہے۔

ادھر دوسری جانب غزہ میں 24 گھنٹے میں اسرائیلی کارروائیوں سے 2  فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ 

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد 591 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 1,591 زخمی اور 750 لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 72,045 فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 1,71,686 سے  زیادہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید