پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
بلاول بھٹو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گڈ لک ٹیم پاکستان۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ کسی کو عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق ہے تو پورا کر لے، جو عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان کے پاس سیٹیں نہیں ہیں، کے پی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ہے اور رہے گی، مذاکرات کرنے ہیں تو ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
چین نے دشمن کے پاور پلانٹس ناکام بنانے والے بلیک آوٹ بم تیار کرلیا، چینی میڈیا کے مطابق چین کا یہ نیا ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول اور بجلی کے نظام کو مفلوج کرنے کیلئے موثر ہتھیار ہے، چینی میڈیا نے بم کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ مٹی ڈالو اور آگے بڑھو، 8 فروری کو عوام نکلے، یہ تاریخی دن تھا، 8 فروری کو ہم بھولیں گے نہیں، ہم بانیٔ پی ٹی آئی کی جنگ لڑیں گے اور جیت ہمارا مقدر ہو گی۔
ریسکیو آپریشن کے لیے مقامی طور پر بنائی گئی کشتی استعمال کی گئی، غوطہ خوروں نے پہلی کوشش میں تین افراد کو ریسکیو کیا، لیکن پانی کے تیز بہاؤ کے باعث دوسری کوشش ناکام ہوگئی۔
پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) میں اس وقت ایک سنگین صورتحال پیدا ہوئی جب عدالت کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔
گزشتہ روز ملاقات کرنے والی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے انہیں مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگا لیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گرا سکتے، سازش کے بغیر ہماری حکومت گرائی نہیں جا سکتی، میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں کہ ہماری حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مخصوص نشستوں ملنے کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل منہگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے بانی سے رابطے بحال کرنے پر زور دیا اور اجلاس میں کچھ رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پر تنقید اور کچھ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی سیاست میں مداخلت کی مخالفت کی۔
نیویارک سے امریکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد پورٹ ٹرمینل کو بند کر دیا گیا ہے۔
سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے۔
ملک کے صرافہ بازارروں میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو گئی۔
عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کرلیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے120 دن کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن سہولت دے دی۔
باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔