• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک پورٹ ٹرمینل پر 3 بسیں ٹکرا گئیں، 14 افراد زخمی

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نیویارک پورٹ ٹرمینل میں 3 بسیں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔

نیویارک سے امریکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد پورٹ ٹرمینل کو بند کر دیا گیا ہے۔

حکام اور ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح نیویارک پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل پر 3 بسوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 1 درجن سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے، رش کے اوقات کی وجہ سے ٹرمینل کو بند کرنا پڑا۔

حکام کے مطابق این جے ٹرانزٹ کی بسیں صبح سوا 6 بجے کے قریب مین ہیٹن کے مڈ ٹاؤن میں ٹرمینل پر آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔

12 افراد جو معمولی زخمی ہوئے تھے انہیں طبی امداد دی گئی، جبکہ ایک شخص کو مزید معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید