اسرائیل کا مغربی کنارے میں یہودیوں کیلیے نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

October 24, 2021

اسرائیل رواں ہفتے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کیلیے نئے گھر تعمیر کروائے گا۔

اسرائیل کے غیرسرکاری نگراں واچ ڈاگ گروپ پیس ناؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں مزید 2800 یونٹ کی تعمیر کی منظوری کیلئے کمیٹی بدھ کو ملاقات کرے گی۔

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں تعمیرات کے منصوبے پر امریکا نے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزارت تعمیرات کے مطابق مغربی کنارے کے 2 علاقوں میں 1355 گھروں کی تعمیر کے ٹینڈر شائع کردیے۔