• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق: شاپنگ مال میں آتشزدگی، 60 افراد ہلاک

تصویر، اسکرین گریب
تصویر، اسکرین گریب

عراق کے مشرقی شہر الکوت میں ہائپر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ 5 منزلہ عمارت میں لگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، زیادہ تر افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

آگ لگنے کی ابتدائی طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں ابتدائی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کردیا جائے گا۔ عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید