پاک بھارت کرکٹ میچ پرسٹہ, 20 سے زائد جواری گرفتار

October 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی گلبرگ نےنیو کراچی اللہ والی چورنگی کے قریب کارروائی کرکے پاک بھارت کرکٹ میچ پر سٹہ لگانےوالے 20سے زائدجواری کو گرفتار کرکےداو پر لگی رقم موٹر سائیکلیں اور قمار بازی کا سامان۔موبائل فون ٹی وی اسکرینز برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں سعادت علی عرف ساجد عرف کالا شامل ہیں۔ پولیس کےمطابق مذکورہ سٹے کااذہ سعادت علی عرف ساجد کالا افراز عرف فراز اور ریاض کی پارٹنر شپ میں چلارہا تھا۔ انڈیا پاکستان کرکٹ میچ پر سٹے لے لئے نیو کراچی اللہ والی اسٹاپ پر قائم اڈے میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے چھاپے کے دوران افراز عرف فراز اور اسکا ساتھی ریاض فرار ہوگئے۔گرفتار ملزم سعادت عرف ساجد کالا اور فراز عرف افرازحیدرآباد سمیت کراچی کے علاقوں میں سٹہ جواء چلانے کے ماہر ہیں۔ ساجد کالا اور افراز عرف فراز کے کراچی کے علاقے کلری سڑی مچھر کالونی لیاری میں بھی اڈے موجود ہیں۔ ملزمان کا نیٹ ورک حیدرآباد ٹھٹھہ سجاول جامشورو اور گھارو میں موجود ہے ۔ جوئے سٹے کا یہ وسیع نیٹ ورک ریاض، افراز عرف فراز، سعادت علی عرف ساجد کالاملیر والا اور اسلم جگنو چلاتے ہیں۔ پولیس کاکہناہےکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔آفراز عرف فراز اور سعادت علی عرف ساجد کالا ملیر کے رہائیشی بتلائے جاتے ہیں ۔