خودکشی کرنے والی 3 لڑکیوں کے والد کی 300 میل کی آگہی واک

October 25, 2021

لندن (پی اے) خودکشی کرنے والی3 لڑکیوں کے والد 300 میل کی آگہی واک مکمل کرلی ہے، تینوں اینڈی ایرے، مائک پامر اور ٹم اوون نے یہ واک خودکشی کے مسئلے سے آگہی پیدا کرنے کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے شروع کی تھی، تینوں نے یہ واک اپنے اپنے گھروں کمبریا، گریٹر مانچسٹر اورنارفولک میں شروع کی تھی۔ Andy Airey, Mike Palmer and نکول کڈمین اور ڈینیل کریگ جیسی سلیبرٹیز نے بھی اس کیلئے چندہ کیا۔ تینوں نے مل کر خودکشی کی روک تھام سے متعلق چیرٹی Papyrus کیلئے 460,000 پونڈ سے زیادہ رقم جمع کی۔ ان تینوں نے 300 میل کی یہ آگہی واک 15 دن میں مکمل کی۔ واک میں حصہ لینے والوں نے بتایا کہ واک مکمل ہونے پر لوگوں کے ہجوم نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا، واک میں شریک تینوں افراد نے واک کے 15 دنوں کو عظیم اور یادگار قرار دیا اور واک کے دوران لوگوں کی جانب سے سپورٹ اور ہمدردی کے اظہار کو بے مثال قرار دیا۔ انھوں نےکہا کہ واک کے دوران ہم خودکشی سے متاثر ہونے والے سیکڑوں افراد سے ملے۔ انھوں نے کہا کہ ہم روزانہ ہر وقت اپنی بیٹیوں کے بارے میں باتیں کرتے تھے، اس لئے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بیٹیوں کی خودکشی کی وجہ سے ہمارے زندگی میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے لیکن اس بارے میں لوگوں کو بتانے اور بعض لوگوں کی اس حوالے سے مدد کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ چیرٹی Papyrus کے چیف ایگزیکٹو گیڈ فلائن نے کہا کہ یہ تینو ں افراد لوگوں کی زندگیاں بچانے والے ہیں، جنھوں نے پورا پس منظر تبدیل کردیا ہے، واک میں حصہ لینے والے ہر ایک نے 3,000 ۔3,000 پونڈ جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن ان کی روداد پر عوام اور سلیبرٹیز نے توقع سے بڑھ کر توجہ دی اور کڈ مین اور کریگ نے 10,000۔10,000 پونڈ کاعطیہ دیا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق سٹار Lou Macari نے 10,001پونڈ کا عطیہ دیا۔ کڈمین نے بتایا کہبی بی سی پر ان کی روداد سن کر میں بہت متاثر ہوئی۔ انھوں نے کہا ان تینوں ذہین افراد نے بڑا کارنامہ انجام دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ کسی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں تو آپ کو بی بی سی کی ایکشن لائن سے سپورٹ مل سکتی ہے۔