یوٹیلیٹی اسٹورز پر مشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ

October 25, 2021

کراچی(خبرایجنسی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر مشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، ڈیڑھ لیٹر کولڈرنگ کی بوتل کی نئی قیمت 100 روپے ،سوا دو لیٹر کی بوتل کی نئی قیمت 129 روپے مقرر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ڈیڑھ لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردیا، کولڈ ڈرنکس کی نئی قیمت 100 روپے مقرر کردی گئی، سوا دو لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل 8 روپے مہنگی کی گئی جس کی نئی قیمت 129 روپے مقرر کی گئی ہے۔