سعودی عرب اور امریکہ کی بحری افواج کے درمیان عسکری مشقیں شروع

October 25, 2021

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب اور امریکہ کی بحری افواج کے درمیان عسکری مشقیں شروع ہوگئی ہیں گزشتہ عرصے میں ان مشقوں کے ضمن میں متعدد مشترکہ تربیت کے ادوار منعقد ہوئے۔ ان میں عمارتوں والے علاقوں میں لڑائی، عمارتوں پر دھاوا، ساحلوں کی صورتحال جاننے کی تربیت اور بارودی سرنگوں کی صفائی شامل ہے۔