انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کی رکن کے گھر پر محفل میلاد

October 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کی ممبر یاسمین اکرم کی رہائش گاہ پر محفل میلاد النبی ﷺ اور سیرت کانفرنس منعقد ہوئی، صدر انجمن طاہرہ نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطاعت رسول میں زندگیاں گزارنی ہیں تاکہ اللہ کی قربت حاصل کر سکیں،موقع پر پروین نیاز اور تانیہ عابدی نے ھدیہ نعت پیش کیا اور حسنہ شانی نے درس قرآن دیا زہرہ سجاد زیدی،انعم ضیاء،فاطمہ،شبانہ حمید،صائمہ،بلقیس زاہد،انیلہ عبید اور دیگر نے شرکت کی۔