جائیداد پر قبضہ کرنے کے خلاف ورسک روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

October 25, 2021

پشاور( وقائع نگار) بیلہ مومندان پشاور کے رہائشیوں نے مبینہ قبضہ مافیا کی جانب سے جائیداد پر قبضہ کرنے کے خلاف ورسک روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا سے تحفظ فراہم کر کے غریب عوام کو انصاف فراہم کیا جائے ۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ ان کی ذاتی زمینوں پر علاقے کے بااثر افراد قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔مظاہرے کی قیادت ہاشم گل ،شیر عالم خان اور دیگر نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہمارے جائیداد پر با اثر قبضہ مافیا گروپ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیلدار ،پٹواری کی مدد سے زمینوں کی نشاندہی کر کے 1930کی قلمبندی کے مطابق اصل مالکان کے حوالے کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کا وسیع کرینگے ۔