بائیڈن نے شرائط کی پرواہ کیے بغیر انخلا کا فیصلہ کیا، زلمےخلیل زاد

October 25, 2021


افغانستان کیلئے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے شرائط کی پرواہ کیے بغیر ’’کیلنڈر پر مبنی انخلا‘‘ کا فیصلہ کیا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں زلمےخلیل زاد نے کہا کہ افغان حکومت نے جاری جنگ کے اثرات کا غلط اندازہ لگایا، اشرف غنی سیاسی تصفیے کے بارے میں سنجیدہ نہیں تھے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ اشرف غنی حکومت نے سیاسی تصفیے کی بجائے’’اسٹیٹس کو‘‘ کو ترجیح دی۔