پاکستان کی فتح کے بعد اکشے کمار کی ٹوئٹر ٹرولنگ

October 25, 2021

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے چند لمحوں بعد ہی ٹوئٹر نے بھارتی اداکار اکشے کمار جو اسٹیڈیم سے میچ براہ راست دیکھنے آئے تھے ، ان کی ٹوئٹر پر ٹرولنگ کرنا شروع کردی تھی اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

ٹی 20میچ کےاس ہائی وولٹیج مقابلے کے دوران جب بھی بھارتی بلے باز رنز بناتے ہیں اداکار کو جشن مناتے دیکھا گیا، اسی لیے جب میچ کا اختتام بھارت کی تاریخی شکست پر ہوا تو ٹوئٹر صارفین نے اکشے کمار کی ٹرولنگ کے لیے مضحکہ خیز میمز کی بھرمار کردی ۔

یہاں اکشے کمار کی ٹرولنگ کے لیے ٹوئٹر پرصارفین کے جانب سے شیئر کیے گئے چند میمز پر ایک نظرڈال لیتے ہیں۔